The 'magic mushroom' is really useful in the treatment of depression, research
Posted By: Joshi on 22-04-2021 | 13:26:37Category: Political Videos, Newsلندن: برطانوی طبّی ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ نشہ آور ’جادوئی کھمبی‘ میں پایا جانے والا اہم ترین جزو ’سائیلوسائبین‘ ڈپریشن کے علاج میں موجودہ دواؤں جتنا ہی مفید اور مؤثر ہے۔
تفصیلات کے مطابق، امپیریل کالج لندن میں شدید ڈپریشن کے 59 مریضوں میں سائیلوسائبین اور ڈپریشن کی ایک مروجہ دوا ’’ایسیٹالوپرام‘‘ (لیگزاپرو) کے اثرات کا موازنہ کیا گیا۔
چھ ہفتے تک جاری رہنے والے ان تجربات میں نصف مریضوں کو معمول کے مطابق لیگزاپرو کی گولیاں کھلائی گئیں جبکہ اس پورے عرصے میں باقی کے نصف مریضوں کو سائیلوسائبین کی صرف دو خوراکیں ہی دی گئیں۔
روزانہ ایک گولی (دس ملی گرام) لیگزاپرو لینے والے مریضوں اور چھ ہفتے میں دو مرتبہ سائیلوسائبین کی خوراک لینے والے مریضوں کے ڈپریشن میں یکساں افاقہ ہوا۔
نیوانگلینڈ جرنل آف میڈیسن کے تازہ شمارے میں شائع ہونے والی رپورٹ میں سائیلوسائبین کے مفید اثرات کے بارے میں بتانے کے بعد ڈاکٹر کارہارٹ ہیرس اور ان کے ساتھیوں نے خبردار کیا ہے کہ اگرچہ ان تجربات کے نتائج بے حد امید افزاء ہیں لیکن اب بھی ڈپریشن کے علاج میں سائیلوسائیبین کی افادیت حتمی طور پر ثابت کرنے کےلیے مزید تفصیلی اور محتاط آزمائشوں کی ضرورت ہے۔
اس کے بعد ہی سائیلوسائبین کو ڈپریشن کے علاج میں باقاعدہ استعمال کروانے کا فیصلہ کیا جاسکے گا۔

Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
TikToker Maryam passes away - Breaking News
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











