Top Rated Posts ....
Search

Punjab government agrees to give 25% disparity allowance to employees

Posted By: Abid on 22-04-2021 | 23:19:34Category: Political Videos, News


لاہور: پنجاب حكومت نے كم تنخواہ والے سرکاری ملازمین كو بجٹ سے قبل 4 ماہ کا 25 فیصد ڈسپیرٹی الاؤنس دینے پر اتفاق کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بجٹ سے قبل پنجاب كے سركاری ملازمین كی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے كے معاملے پر وزیر اعلی پنجاب كی ہدایات پر تشكیل كردہ كمیٹی كا دوسرا اجلاس منعقد ہوا۔ كمیٹی نے كم تنخواہوں والے ملازمین كو بجٹ سے قبل 25 فیصد تنخواہ اضافی دینے كی تجویز دے دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ اجلاس میں بجٹ سے قبل 25 ڈسپیرٹی الاؤنس دینے پر رضامند نہیں تھے وہ صرف بجٹ میں ہی تنخواہوں میں اضافے پر رضامند تھے تاہم اب ملازمین کو بجٹ سے قبل چار ماہ تک تنخواہوں کے ساتھ 25 فیصد ڈسپیرٹی الاؤنس بھی دیا جائے گا۔
اجلاس میں آئندہ بجٹ میں ملازمین كی تنخواہوں میں اضافے کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں نئے مالی سال كے بجٹ میں زیادہ تنخواہیں لینے والے ملازمین و افسران كی تنخواہوں میں كم اضافہ كرنے كی سفارشات كی گئیں اور كم تنخواہ لینے والے ملازمین کو زیادہ ترجیح دینے كی سفارشات پیش كی گئیں۔

كمیٹی یہ سفارشات وزیر اعلی پنجاب كو پیش كرے گی۔ جو پنجاب كابینہ كی متفقہ رائے كے بعد 25 ڈسپیرٹی الاؤنس كی منظوری دیں گے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.