Mumbai Ki Bijaae Delhi Mein... Indian Actress Ki Tankeed
Posted By: Akram on 23-04-2021 | 07:09:22Category: Political Videos, Newsممبئی: سابق مس ورلڈ اور اداکارہ سشمیتا سین ممبئی کے بجائے دہلی میں کورونا کے مریضوں کے لیے آکسیجن سلنڈرز کا انتظام کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کے ہاتھوں تنقید کا نشانہ بن گئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے شانتی مکند اسپتال کے سی ای او سنیل ساگر میڈیا کو کورونا کی صورتحال اور اسپتال میں آکسیجن سلنڈرز کی کمی کے بارے میں بتاتے ہوئے جذبات پرقابو نہ رکھ سکے اور روپڑے۔
بھارتی اداکارہ سشمیتا سین نے یہ ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا یہ بہت افسوسناک ہے۔ آکسیجن کی کمی کا بحران ہر جگہ موجود ہے۔ سشمیتا نے لکھا میں نے دہلی کے اس اسپتال کے لیے چند آکسیجن سلنڈرز کا انتظام کرلیا ہے لیکن مشکل یہ ہے کہ ان آکسیجن سلنڈرز کو ممبئی سے دہلی بھیجنے کے لیے کوئی راستہ نہیں ہے۔ اداکارہ نے تمام لوگوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ یہ سلنڈرز دہلی پہنچانے میں ان کی مدد کریں۔
This is deeply heart breaking...oxygen crisis is everywhere. I have managed to organise a few oxygen cylinders for this hospital but have no way to transport it to Delhi from Mumbai...please help me find a way

Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
TikToker Maryam passes away - Breaking News
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











