Khyber Pakhtunkhwa government announces end to lockd own from May 17
Posted By: Akram on 15-05-2021 | 11:46:15Category: Political Videos, Newsپشاور: خیبرپختونخواحکومت نے 17 مئی سے لاک ڈاؤن کے خاتمے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
خیبرپختونخواحکومت نے 17 مئی سے صوبے میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے، اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے، جس کے مطابق تمام کاروباری مراکز اور دکانیں 17 مئی سے کھل جائیں گی جو رات8 بجے بند ہوا کریں گی۔
صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ویکسینیشن مراکز، دودھ، دہی کی دکانیں، کال سنٹرز، یوٹیلیٹی بلز جمع کرانے کے مراکز رات 8 بجے کی پابندی سے مستثنی ہوں گے، تاہم ہر قسم کی ثقافی، سماجی و مذہبی اور میوزیکل انڈور اور آؤٹ ڈور سرگرمیوں پر پابندی رہے گی، جب کہ ریستورانوں میں کھانے پینے پر پابندی رہے گی اور صرف ٹیک اوے سہولت ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری ونجی دفاتر 17 مئی سے معمول کے مطابق کھلیں گے، اور فیس ماسک کا استعمال لازمی ہوگا، ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ 16 مئی سے 50 فیصد سواریوں کے ساتھ بین الاضلاعی روٹس اور اندرون شہر چل سکے گی۔ دیگر تمام شعبہ جات سے متعلق ہدایات 19 مئی کو این سی او سی اجلاس کے بعد جاری کی جائیں گی، اور احکامات کی خلاف ورزی پر متعلقہ قوانین کے تحت کاروائی کی جائے گی۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











