The rest of PSL 6 is likely to be played in Dubai
Posted By: Akbar on 15-05-2021 | 16:04:10Category: Political Videos, Newsپاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ میچز دبئی میں ہونے کا امکان ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے بقیہ میچز دبئی میں کروانے کے لیے متحدہ عرب امارات کرکٹ بورڈ نے رضامندی ظاہر کردی جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل فرنچائز کو گرین سگنل دے دیا ۔
ذرائع کے مطابق دبئی آنے والے پی سی بی کے وفد کا دورہ کامیاب رہا اور پی سی بی نے پی ایس ایل انتظامیہ کو بھرپور تیاری شروع کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دبئی آنے سے قبل 10 روزہ قرنطینہ کرنا ہوگا اور قرنطینہ مکمل کرنے کے بعد دبئی آنے کی اجازت ہوگی۔ پی ایس ایل کے مقابلے یکم تا 20 جون کو ہونا ہیں۔

Iran continues missile attacks on Israel, injuring more than 200 Israelis
Father was martyred while reciting the Holy Quran on the 10th of Ramadan, Iranian Supreme Leader Mojtaba Khamenei
Eid holidays announced in another Gulf country
Lakki Marwat - CTD's intelligence-based operation, 6 terrorists killed
US announces $10 million reward for information on Khamenei and key leaders
Rawalpindi Traffic Police's post on Salman Agha's run-out goes viral on social media












