Turning to Al-Aqsa Mosque, we will break hands: Turkish President Tayyip Erdogan
Posted By: Kabir on 16-05-2021 | 01:19:10Category: Political Videos, Newsانقرہ: ترک صدر طیب اردوان نے کہا ہے کہ جس طرح شامی سرحد پر دہشت گردوں کا راستہ روکا اسی طرح مسجد الاقصیٰ کی جانب بڑھتے ہو ہاتھوں کو توڑ دیں گے۔ ترک میڈیا کے مطابق صدر طیب اردوان نے اپنی جماعت انصاف و ترقی پارٹی کے نمائندوں سے ویڈیو کانفرنس خطاب میں کہا کہ بیت المقدس مسلمانوں کے ساتھ عیسائیوں اور یہودیوں کے لیے بھی مقدس مقام ہے جہاں اسرائیل نامی دہشت گرد ریاست نےانسانیت سوزی کی تمام حدیں عبور کر لی ہیں۔ترک صدر نے پارٹی رہنماؤں کو بتایا کہ اسرائیلی جارحیت پر میں نے بعض عالمی رہنماوں سے رابطہ کیا اور سب نے فلسطین کے حق میں ہمارے مؤقف کی مکمل تائید کی ہے۔ اگر فلسطین میں اسرائیلی ظلم و جبر کے خلاف پوری دنیا خاموش بھی ہو جائے تب بھی ہم اس کے ظلم کے خلاف آواز اٹھاتے رہیں گے۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











