Top Rated Posts ....
Search

For the first time in Japan, joint military exercises with the United States and France are underway

Posted By: Joshi on 16-05-2021 | 12:05:55Category: Political Videos, News


ٹوکیو: جاپانی سرزمین میں پہلی بار میزبان ملک کے ساتھ امریکا اور فرانس کی مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز ہوگیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی جاپان کے ہری گھاس سے بھری گھاٹی والے میدان میں واقع تربیتی علاقے میں CH-47 ٹرانسپورٹ ہیلی کاپٹرز سے بارش کے قطروں کی مانند درجنوں جاپانی، امریکی اور فرانسیسی فوجی مشترکہ فوجی کی مشق کے لیے اتر رہے ہیں۔

اس میدان میں ہونے والی یہ مشق ایک دور دراز جزیرے کو دشمن کے حملے سے بچانے کے لیے کی جارہی ہے۔ تینوں ممالک کی جاپانی سرزمین پر پہلی مشترکہ مشقیں “اے آر سی 21″ کے نام سے موسوم کی گئی ہیں۔

تینوں ممالک نے خطے میں چین کی بڑھتی ہوئی مداخلت اور متنازع علاقوں کی ملکیت کے دعوؤں کے خلاف فوجی تعلقات کو بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا جس کے بعد یہ مشترکہ فوجی مشقیں رکھی گئی ہیں۔

گزشتہ روز ہونے والی مشق میں 200 سے زائد فوجی اہلکاروں نے حصہ لیا جس میں فرانسیسی فوج اور امریکی میرین کور اور جاپانی فوجیوں نے بھی جنوبی میازاکی کے علاقے میں جاپانی سیلف ڈیفنس فورس کے کریشیما ٹریننگ ایریا میں کنکریٹ کی عمارت کا استعمال کرتے ہوئے شہری جنگی ڈرل چلائے۔
https://c.express.pk/2021/05/japan-america-france-millitary-drill-3-1621168720.jpg
ہفتہ کے روز ہی امریکا، جاپان اور فرانس نے مشرقی چین میں 11 جنگی جہازوں پر مشتمل ایک توسیع شدہ بحری مشق میں آسٹریلیا کے ساتھ شمولیت اختیار کی۔ تائیوان کے اس جزیرے پر چین نے ملکیت کا دعویٰ کرکے دباؤ بڑھانا شروع کردیا ہے۔
https://c.express.pk/2021/05/japan-america-france-millitary-drill-2-1621168713.jpg
واضح رہے کہ جاپان میں ہونے والی یہ مشترکہ فوجی مشق اُس وقت کی گئیں جب چین نے علاقائی سمندروں میں اپنی فوجی صلاحیتوں اور استعداد میں اضافہ کیا جب کہ جاپان سینکاکو جزیروں کے آس پاس جاپانی دعوے دار پانیوں اور اس کے آس پاس چینی سرگرمیوں کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا تھا۔
https://c.express.pk/2021/05/japan-america-france-millitary-drill-2-1621168713.jpg

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Petrol Prices Increased In Pakistan?

Petrol Prices Increased In Pakistan?

Views 21 | 24-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.