Gaza bloodshed, 30 more Palestinians martyred by Israeli bombing
Posted By: Ahmed on 17-05-2021 | 06:35:31Category: Political Videos, Newsغزہ / مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیل نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے غزہ پر خوف ناک بمباری کی جس کے نتیجے میں مزید 30 فلسطینیوں نے جام شہادت نوش کیا جس کے نتیجے میں شہدا کی تعداد 200 ہوگئی ہے۔
شہدا میں 58 بچے اور 34 خواتین شامل ہیں۔ ہزاروں لوگ زخمی ہیں جن میں 366 بچے بھی ہیں۔ بچوں کی بہبود کی عالمی تنظیم سیو دی چلڈرن کے مطابق غزہ میں ہر گھنٹے میں 3 بچے اسرائیلی بمباری میں زخمی ہورہے ہیں۔
غزہ کے نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی فضائی حملے دوسرے ہفتے میں داخل ہوگئے ہیں اور شہر آہستہ آہستہ ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہوتا جارہا ہے۔ بمباری اور میزائل حملوں سے کوئی محفوظ نہیں۔
رہائشی عمارتیں منہدم ہوچکی ہیں اور ہزاروں لوگ مہاجر کیمپوں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں جہاں پر بھی وہ سلامت نہیں کیونکہ صہیونی ریاست کی جانب سے ان کیمپوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔ دوسری جانب غزہ سے حماس نے اسرائیل پر راکٹ فائر کیے جس میں اسرائیل میں اب تک 10 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
سلامتی کونسل
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامہ اجلاس ہوا جس میں غزہ کی صورت حال پر گفتگو کی گئی لیکن یہ اجلاس ناکام ہوگیا اور اسرائیل کو روکنا تو دور کی بات سلامتی کونسل ایک مشترکہ اعلامیہ تک جاری نہ کرسکی۔ چین نے بتایا ہے کہ امریکا نے سلامتی کونسل کو مشترکہ اعلامیہ جاری کرنے سے روک دیا۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











