Afghan ambassador summoned by Foreign Office, Afghan national security adviser rejects baseless allegations
Posted By: Akbar on 17-05-2021 | 06:37:42Category: Political Videos, Newsاسلام آباد: پاکستان نے افغانستان کے مشیر قومی سلامتی کی طرف سے پشتونوں سے متعلق لگائے گئے بے بنیاد الزامات مسترد کر دیے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان میں افغانستان کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے افغان مشیر قومی سلامتی کے بیان پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا اور افغانستان کے مشیر قومی سلامتی کی طرف سے پشتونوں سے متعلق لگائے گئے بے بنیاد الزامات مسترد کر دیے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغان قیادت کے بیانات سے دونوں برادر ممالک کے مابین ماحول خراب ہو سکتا ہے، افغانستان پاکستان ایکشن پلان برائے امن و یکجہتی جیسے فورمز کو موثر انداز میں استعمال کیا جائے۔
واضح رہے کہ افغانستان کی قومی سلامتی کے مشیر حمد اللہ محب کے تصدیق شدہ سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹ سے چند روز قبل ایک ویڈیو بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ افغانستان سیکیورٹی فورسز جانتی ہیں کہ وہ کس کے لیے اور کس سے لڑ رہے ہیں، اس ہمسائے کے خلاف جس کی کوئی عزت و وقار نہیں ہے۔ وہ شیرشاہ سوری کو اپنا لیڈر کہتے ہیں، ان کے راکٹ کا نام غوری ہے اور ان کے گھروں کا نام غزنوی ہے۔
ایک اور ٹوئٹ میں حمد اللہ محب نے کہا تھا کہ پشتون قبائل پاکستان سے خوش نہیں ہیں۔ پشتونوں نے بغاوت کر دی ہے، بلوچ بھی اپنے حقوق کے لیے لڑ رہے ہیں اور جنہوں نے بھارت میں اپنی جائیدادیں چھوڑیں اور پاکستان میں قیام اختیار کیا انہیں مہاجر بلایا جاتا ہے۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











