Two killed, 150 injured in Israeli mosque crash
Posted By: Kabir on 17-05-2021 | 09:24:26Category: Political Videos, Newsمقبوضہ بیت القدس: مغربی کنارے میں یہودیوں کی عبادت گاہ میں دوران عبادت سیڑھیوں کا ایک اسٹینڈ ٹوٹ کر گر گیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے۔
معبد میں یہودیوں کے مذہبی تہوار کی تقریب جاری تھی کہ اس دوران شدید رش کے باعث اسٹینڈ وزن برداشت نہ کرسکا اور ٹوٹ گیا۔
اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ معبد زیر تعمیر تھا جس میں بنیاد پرست یہودیوں کی بڑی تعداد جمع تھی۔ ہلاک ہونے والوں میں 12 سالہ بچہ بھی شامل ہے۔ شہر کے میئر نے پولیس کو اس واقعے کا ذمہ دار ٹہراتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس نے منع کرنے کے باوجود لوگوں کی اس عمارت میں عبادت کے لیے جانے سے نہیں روکا جو زیرتعمیر اور خطرناک تھی۔ دوسری طرف پولیس نے کہا ہے کہ یہ واقعہ غفلت کا شاخسانہ ہے جس کے ذمہ دار افراد کو گرفتار کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ شمالی اسرائیل میں ایک مذہبی تہوار کے دوران بھگڈر مچنے سے 45 یہودی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











