A Palestinian youth rammed a car into Israeli police, injuring six officers
Posted By: Ahmed on 17-05-2021 | 09:28:13Category: Political Videos, Newsمقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی نوجوان نے اسرائیلی پولیس پر کار چڑھا دی جس کے نتیجے میں 6 اسرائیلی پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تاہم اسرائیلی پولیس نے فائرنگ کرکے فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا۔
الجزیرہ کے مطابق یہ واقعہ شیخ الجراح کے علاقے میں پیش آیا جہاں ان دنوں شدید کشیدگی پائی جاتی ہے اور موجودہ فلسطینی تنازع کا سلسلہ شروع ہی اس علاقے سے ہوا ہے۔ اسرائیلی حکومت شیخ الجراح سے مقامی فلسطینی شہریوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کررہی ہے اور ان کے گھروں پر یہودی آباد کار قبضے کررہے ہیں۔
اس واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں ایک تیز رفتار کار پولیس ناکے پر کھڑے پولیس اہلکاروں پر چڑھ جاتی ہے۔ پولیس نے کہا ہے کہ یہ حادثہ نہیں بلکہ جان بوجھ کر کیا جانے والا حملہ ہے۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











