The remaining matches of PSL 6 will be played in Abu Dhabi
Posted By: Abid on 17-05-2021 | 11:31:40Category: Political Videos, Newsلاہور: پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز ابو ظہبی میں ہوں گے جب کہ اعلان کردہ شیڈول میں معمولی ردوبدل کا امکان ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے بقیہ میچز ابوظہبی میں ہوں گے جس کے لیے پی سی بی کو عرب امارات بورڈ کی طرف سے تحریری فیصلے کا انتظار ہے جس کے بعد حتمی اعلان کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی سی ایل 6 کے بقیہ میچز کے لیے یکم جون سے شیڈول کا اعلان کررکھا ہے تاہم اس شیڈول میں معمولی ردوبدل کا امکان ہے جب کہ پلے آف اور فائنل سمیت 20 میچ ابو ظہبی میں کھیلے جائیں گے اور پہلا میچ اسلام آباد یونائیتڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان ہو گا۔
دوسری جانب پلیئرز اور آفیشلز کی ویکسی نیشن کرانا پی سی بی کی ذمہ داری ہو گی جس کے لیے کورونا ٹیسٹنگ کا آغاز ہوگیا، کلیئر ہونے والے کھلاڑی اور معاون اسٹاف ارکان کل سے قرنطینہ کیلے لاہور اور کراچی کا رخ کریں گے۔
واضح رہے فروری میں شروع ہونے والی پی ایس ایل 6 کورونا کیسز بڑھنے پر 14میچوں کے بعد ملتوی کر دی گئی تھی جس کے بعد کرکٹ بورڈ نے یکم جون سے تمام میچز کراچی میں کروانے کا اعلان کیا تھا لیکن اب ملک میں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث بقیہ میچز یو اے ای میں کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.












