US President Joe Biden backs ceasefire in Gaza
Posted By: Joshi on 18-05-2021 | 07:06:55Category: Political Videos, Newsواشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم کو ٹیلی فون کیا جس میں انہوں نے غزہ میں جنگ بندی کی حمایت کی ہے۔
گزشتہ ایک ہفتے سے جاری اسرائیلی بربریت کے بعد بل آخر امریکی صدر کو جنگ بندی کا خیال آہی گیا، غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی وحشیانہ بمباری کے باعث بڑھتے ہوئے عالمی اور ڈیموکریٹک ارکان کے دباؤ کے بعد امریکی صدر جو بائیدن نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو ٹیلی فون کال میں غزہ میں جنگ بندی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ امریکا مصر اور دیگر ممالک کے ساتھ مل کر کشیدگی کم کرنے اور جنگ بندی کروانے پر کام کر رہا ہے۔
وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں امریکی صدر نے جنگ بندی کی حمایت ضرور کی تاہم اسرائیل کے خلاف سخت زبان استعمال کرنے سے نہ صرف گریز کیا گیا بلکہ اسرائیل کو فوری طور پر جنگ بندی کے لیے بھی نہیں کہا گیا۔
دوسری جانب امریکی عہدیدار کے مطابق ٹیلی فون کال میں جان بوجھ کر امریکی صدر نے اسرائیل سے فوری جنگ بندی کا مطالبہ نہیں کیا جو اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ امریکا سمجھتا ہے کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











