The wife of national anthem composer Hafeez Jalandhari has died at the age of 87
Posted By: Kabir on 18-05-2021 | 13:33:08Category: Political Videos, Newsلاہور: قومی ترانے کے خالق، نامور شاعر حفیظ جالندھری کی اہلیہ بیگم خورشید حفیظ 87 برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی ترانہ لکھنے والے شاعر حفیظ جالندھری مرحوم کی اہلیہ بیگم خورشید حفیظ حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کرگئیں۔ اُن کی نماز جنازہ ماڈل ٹاؤن لاہور میں ادا کی گئی جس میں اہل خانہ، قریبی رشتہ داروں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
بیگم خورشید حفیظ نے تحریک پاکستان کے دوران بیگم رعنا لیاقت علی خان کے ساتھ بھی جدوجہد آزادی پاکستان کے لیے کام کیا۔ گزشتہ رات انہیں دل میں تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکیں۔
حفیظ جالندھری کے پوتے ضیاء جالندھری نے مسلسل حکومتی بے رخی کا شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ 1982 میں میرے دادا کے انتقال پر بھی حکمرانوں نے محسن پاکستان کی خدمات کو نظر انداز کیا اور اس بار دادی کے جنازے میں بھی کسی حکومتی عہدیدار نے شرکت کرنے کی زحمت ہی گوارا نہیں کی۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











