Israeli bombing destroys Islamic University building, killing 217
Posted By: Kabir ali on 19-05-2021 | 00:05:23Category: Political Videos, Newsغزہ: اسرائیل کے راکٹ حملوں میں اسلامی یونیورسٹی کی ایک عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی جب کہ مسلسل 8 روز سے جاری بمباری میں شہادتوں کی تعداد 217 ہوگئی جب کہ حماس کے اسرائیل پر راکٹ حملے میں 10 اسرائیلی بھی ہلاک ہوچکے ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ پر اسرائیل کی بمباری مسلسل آٹھویں روز بھی جاری رہی۔ راکٹ حملوں میں اسلامی یونیورسٹی کی ایک عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ خوش قسمتی سے حملے کے وقت طلبا اور عملہ یونیورسٹی میں موجود نہیں تھا۔
غزہ میں آٹھ روز سے جاری اسرائیل کی بمباری میں شہادتوں کی تعداد 217 ہوگئی، شہید ہونے والوں میں 63 بچے، 36 خواتین اور 16 بزرگ بھی شامل ہیں جب کہ 1500 سے زائد افراد زخمی ہیں۔ اسرائیلی حملوں میں میڈیا ہاؤسز سمیت 3 کثیر المنزلہ عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔
دوسری جانب غزہ سے حماس نے بھی اسرائیلی علاقے پر راکٹ داغے جس کے نتیجے میں 10 اسرائیلی بھی ہلاک ہوئے جب کہ لبنان کی جانب سے بھی اسرائیلی سر زمین پر راکٹ داغے گئے۔
ادھر امریکی صدر جوبائیڈن نے چوتھی بار اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو ٹیلی فون کیا ہے اور غزہ میں سیز فائر کی حمایت کا یقین دلایا ہے جب کہ امریکی صدر نے اسرائیل کو اسلحے کی فروخت کی منظوری بھی دیدی ہے جس پر مسلم رکن پارلیمنٹ الہان عمر نے شدید احتجاج کیا ہے۔
ترک صدر طیب اردوان نے امریکا کی جانب سے اسرائیل کو اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو بائیڈن نے اسرائیل کی حمایت کرکے اپنے ہاتھ فلسطینیوں کے خون سے رنگ لیے ہیں۔

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.












