Top Rated Posts ....
Search

Salman Khan, who earned Rs 100 crore in 4 days, could not earn even Rs 100,000 from Radha

Posted By: Akbar on 19-05-2021 | 07:22:02Category: Political Videos, News


کراچی: روز کروڑوں کمانے والے بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کی عید الفطر کے موقع پر ریلیز ہونے والی فلم ’’رادھے، یور موسٹ وانٹڈ بھائی‘‘ چار روز میں ایک لاکھ روپے بھی نہ کماسکی۔

بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان صرف شخصیت سے دبنگ نہیں ہیں بلکہ ان کی فلمیں بھی دبنگ کمائی کرتی ہیں اورسلو میاں کی فلم کے لیے 100 کروڑ کمانا کوئی بڑی بات نہیں۔ لیکن دنیا بھر میں پھیلی کورونا وبا نے سلمان خان کی فلموں کو بھی شدید متاثر کیا ہے اور جہاں ان کی فلمیں ایک روز میں کروڑوں کماتی تھیں اب یہ حال ہوگیا ہے کہ ان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’’رادھے‘‘ چار روز گزرنے کے باوجود ایک لاکھ روپے بھی نہ کماسکی۔

کورونا وبا کے باعث بھارتی سینما بند ہیں۔ اس صورتحال میں جہاں بھارت کے بڑے اسٹارز نے اپنی فلموں کی ریلیز روک دی ہے۔ وہیں سلو میاں نے اپنی فلم ’’رادھے‘‘ کو ریلیز کرنے کے لیے بہت بڑا رسک لیا اور اسے او ٹی ٹی اور مختلف ڈیجیٹل پلیٹ فارمز زی فائیو اور زی پلیکس پر ریلیز کیا۔

فلم کی ریلیز کے پہلے روز سلو میاں کے مداحوں نے بڑی تعداد میں فلم کو آن لائن دیکھا جس کی وجہ سے ویب سائٹ کا سرور بھی ڈاؤن ہوگیا تھا۔ ایک بھارتی ویب سائٹ کے مطابق حالانکہ فلم کو دیکھنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد نے آن لائن پلیٹ فارم کو لاگ ان کیا لیکن اس کے باوجود فلم نے کتنی کمائی کی اس بارے میں پیشگوئی نہیں کی جاسکتی کیونکہ فلم تھیٹرز میں ریلیز نہیں ہوئی۔

دی ہندو بزنس لائن ڈاٹ کام کے مطابق ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر ریلیز کے پہلے روز فلم ’’رادھے‘‘ کو 4.2 ملین بار دیکھا گیا۔ جس کی وجہ سے یہ بھارت میں آن لائن پلیٹ فارم پر تیسری سب سے زیادہ بار دیکھی جانے والی فلم بن گئی۔ اس سے قبل سشانت سنگھ راجپوت کی فلم ’’دل بیچارا‘‘ اور ’’لکشمی‘‘ یہ دونوں فلمیں آن لائن سب سے زیادہ دیکھی گئی تھیں۔
ویب سائٹ کے مطابق فلم ’’دل بیچارا‘‘ کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر 75 ملین ویوز ملے تھے جب کہ فلم ’’لکشمی‘‘ جو کہ 2020 میں ریلیز ہوئی تھی اسے 20 سے 25 ملین بار دیکھا گیا تھا۔
شمال مشرقی ریاست تری پورہ کے تین سینماؤں (ایس ایس آر روپاسی، بالاکا اور ایس ایس آر دھرمانگر سینماؤں) میں فلم کو ریلیز کیا گیا اور یہ تین سینما کورونا ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے فلم کے روزانہ 11 شوز چلارہے ہیں۔

بھارتی فلموں کے تجارتی ماہرین نے فلم ’’رادھے‘‘ کی ان تین سینماؤں سے ہونے والی چار دن کی کمائی کے اعدادو شمار بتائے ہیں۔ فلم نے ریلیز کے پہلے دن 10 ہزار 432، دوسرے دن 22 ہزار 518، تیسرے روز 13 ہزار 485 اور چوتھے روز بھی 13 ہزار 485 روپے کمائے۔ اس طرح فلم ’’رادھے‘‘ نے چار روز میں ٹوٹل 59 ہزار 920 تقریباً 60 ہزار روپے کی کمائی کی۔ یہ اعدادوشمار بھارتی ریاست تری پورہ کے صرف ان تین سینماؤں کے ہیں۔ ان اعدادو شمار کو دیکھا جائے تو سلو میاں کی فلم جو کہ روزانہ کروڑوں کماتی تھی چار روز میں ایک لاکھ روپے بھی نہ کماسکی۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.