Top Rated Posts ....
Search

The country's electoral system is suffering from cancer, Babar Awan

Posted By: Akram on 19-05-2021 | 07:26:03Category: Political Videos, News


اسلام آباد: حکومت نے تمام جماعتوں کو الیکشن اصلاحات کیلئے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے انتخابی نظام کو کینسر لاحق ہے۔

مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات بیرسٹر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ انتخابات میں پولنگ کے بعد سب سےا ہم مسئلہ بروقت نتیجہ نہ آنا ہے، پولنگ ہو جاتی ہے اور اگلے دن تک نتیجہ نہیں آتا، انتخابی اصلاحات پر تمام جماعتیں بیٹھیں اور متفقہ فیصلہ کریں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینز سے الیکٹرانک ریکارڈ بھی ہو گا اور پیپر ریکارڈ بھی ہوگا، الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں انٹرنیٹ سے منسلک نہیں ہوں گی، ہر پولنگ سٹیشن میں یہ مشینیں موجود ہوں گی، مشینوں کی تیاری کیلئے الیکشن کمیشن پر بجٹ کا اضافی بوجھ نہیں پڑے گا اور یہ مشینیں استعمال کرنے میں آسان ہیں۔

بیرسٹر بابراعوان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو دعوت دیتے ہیں کہ آئیں اور الیکشن اصلاحات کیلئے تعاون کریں، این اے249میں نتائج کو ابھی تک تسلیم نہیں کیا گیا، ملک کے انتخابی نظام کو کینسر لاحق ہے، اپوزیشن کو دعوت دیتے ہیں کہ آئیں اور اس ماڈل کو دیکھیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Petrol Prices Increased In Pakistan?

Petrol Prices Increased In Pakistan?

Views 24 | 24-04-2024
Israeli Atrocities On Palestinians

Israeli Atrocities On Palestinians

Views 16 | 25-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.