"Attacks will continue" Netanyahu rejects call for ceasefire
Posted By: Joshi on 19-05-2021 | 10:25:42Category: Political Videos, Newsتل ابيب: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے عالمی رہنماؤں کے مطالبے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ شدت پسندی کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے آج نویں دن بھی غزہ پر فضائی بمباری کی جس کے نتیجے میں 4 فلسطینی شہید اور کئی گھر مسمار ہوگئے جب کہ حماس کے راکٹ حملوں میں 5 سالہ لڑکے سمیت 3 اسرائیلی مارے گئے۔
دس دن سے جاری جھڑپوں میں غزہ میں شہادتوں کی مجموعی تعداد 219 ہوگئی جب کہ اسرائیل کا کہنا ہے کہ حماس کے حملوں میں 130 اسرائیلی شہری بھی مارے گئے۔
ادھر جارح پسند وزیراعظم نیتن یاہو نے عالمی رہنماؤں کی جنگ بندی کے مطالبے کو مسترد کردیا اور روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی شہریوں پر حملے بند ہونے تک مزاحمت کاروں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔
نیتن یاہو نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے مزید کہا کہ اسلامی شدت پسندوں کو ایسی ضربیں لگائی ہیں جس کی وہ توقع نہیں کر رہے تھے، جب تک اسرائیلی شہریوں پر حملے بند نہیں ہوتے تب تک جنگ جاری رہے گی۔
واضح رہے کہ اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے 219 فلسطینیوں میں 63 بچے، 36 خواتین اور 16 بزرگ شامل ہیں اور زخمیوں کی تعداد 1500 سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ میڈیا ہاؤس سمیت درجنوں گھر مسمار ہوگئے۔

PPP walks out of budget session, decides to boycott
Hania Aamir's new video on Asim Azhar's song goes viral on social media
Is good news coming to Neelam Munir's house? Viral video creates a stir
In the budget, we worked for exports and tax system, says Finance Minister
Another increase in the price of gold, how high did it reach per tola?
Expansion of financial facilities in Pakistan, a new journey of public prosperity and economic development












