Top Rated Posts ....
Search

PCB decides to find women's cricket chief

Posted By: Abid on 19-05-2021 | 16:05:15Category: Political Videos, News


لاہور: عروج ممتاز کی جانب سے قائمقام سربراہ برائے خواتین کرکٹ کی اضافی ذمہ داریاں چھوڑنے کے بعد پی سی بی نے ویمنز کرکٹ کے فل ٹائم سربراہ کی تلاش کا فیصلہ کیا ہے۔

تقرری کے ایک مربوط عمل سے گزرنے کے بعد اس عہدے پر تعینات ہونے والے امیدوار کو ویمنز کرکٹ کے فروغ کے لئے قلیل اور کثیر مدتی منصوبہ بندی کرنی ہوگی، وہ نچلی سطح سے لے کر اعلیٰ سطحی ویمنز کرکٹ کی ترقی کے ساتھ ساتھ کرکٹ ایسوسی ایشنز اور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز پر مشتمل ایک پراثر ڈومیسٹک اسٹرکچر بنانے کے لیے حکمت عملی بنانے کا بھی ذمہ دار ہوگا، اس عہدے پر موجود ذمہ دار کو ویمنز کرکٹ کے فیوچر ٹورز پروگرام کو حتمی شکل دینا ہوگی۔ اس سے قبل، قومی خواتین کرکٹ کی چیف سلیکٹر عروج ممتاز ستمبر 2019 سے اس عہدے کی اضافی ذمہ داریاں نبھاری تھیں۔

عروج ممتاز کا کہنا ہے کہ ویمنز کرکٹ کی قائمقام سربراہ کی حیثیت سے خدمات انجام دینے پر وہ بہت خوش ہیں، قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان اور کھلاڑی کی حیثیت سے انہوں نے خواتین کرکٹ میں بہتری لانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر قومی خواتین کرکٹ ایک درست سمت میں گامزن ہے اور وہ قومی خواتین کرکٹ کی چیف سلیکٹر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتی رہیں گی، اس دوران وہ خواتین کرکٹ کے نئے سربراہ کے ساتھ مل کر خواتین کرکٹ کے موجودہ پول میں اضافے کے ساتھ ساتھ باصلاحیت کرکٹرز کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر مواقع فراہم کرنے کی کوشش کروں گی۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.