Jail Mein Gang War Ek Doosre Ke Sar Kaat Diye
Posted By: Kabir ali on 20-05-2021 | 16:06:50Category: Political Videos, Newsگوئٹے مالا سٹی: گوئٹے مالا کی جیل میں گینگ وار کے نتیجے میں متعدد قیدی ہلاک، بیشتر کے سر کاٹ دیے گئے۔
حکام کےمطابق یہ واقعہ مغربی گوئٹے مالا کی کینٹل جیل میں پیش آیا، جہاں حریف قیدیوں کے گروپ آپس میں لڑ پڑے، اس پُر تشدد ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں کم از کم 7 قیدی ہلاک ہوچکے ہیں، جن میں سے زیادہ تر کے سر کٹے ہوئے ہیں۔ صورت حال پرقابو پانے کے لیے سینکڑوں پولیس اہل کاروں نے جیل کے اندر آپریشن شروع کردیا ہے۔
وزارت داخلہ نےاس واقعے کو بلوہ قرار دیتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ لڑائی مارا سلواتروچا گینگ اور ان کے دیرینہ دشمن بیریو کے درمیان ہوئی، جس کے نتیجے میں دونوں گینگ سے تعلق رکھنے والے 7 قیدی مارے گئے۔
نینشل سول پولیس کے ترجمان جارگ ایگوئلر کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ کچھ دن پہلے ہونے والی لڑائی کا نتیجہ ہے جس کا بدلہ لینے کے لیے بیریو گینگ نے مخالف گینگ پر حملہ کیا۔ تاہم اب صورت حال قابو میں ہے۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











