Site officer sentenced to 7 years imprisonment for confiscation of property
Posted By: Akbar on 21-05-2021 | 01:22:09Category: Political Videos, Newsکراچی: احتساب عدالت نے اسسٹنٹ انجینئر سائٹ نوری آباد علی اصغر بھابن کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کے ریفرنس میں مجرم کو 7 سال سزا کی سزا سناتے ہوئے تمام جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔
کراچی کی احتساب عدالت نے اسسٹنٹ انجینئر سائٹ نوری آباد علی مجرم اصغر بھابن کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کے ریفرنس کا فیصلہ 4 سال بعد سنا دیا جس میں عدالت نے مجرم کو 7 سال کی سزا سنادی۔
عدالت نے مجرم پر 5 کروڑ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے اور عدالت نے مجرم کی تمام جائیداد ضبط کرنے کا بھی حکم دے دیا۔
نیب کے مطابق مجرم نے آمدن سے زیادہ اثاثے بنائے۔ مجرم کی جائیدادوں، بینک اکاؤنٹس اور دیگر اثاثے کا ریکارڈ حاصل کیا جاچکا ہے، مجرم کے پاس 25 کروڑ کے اثاثے ہیں، مجرم کے خلاف ریفرنس 2017ء میں قائم کیا گیا تھا۔

Solution to Yemen's Crisis - Ismail Baghaei's Major Statement
Experts Warn of the Growing Threat of Inhumane AI
KP CM Announces Long March, Will Lead It Himself - TTAP Assures PTI
Should New Provinces Be Created? Balochistan Chief Minister’s Major Statement
Hafiz Naeem-ur-Rehman’s Important Address in Islamabad
England Defeats Pakistan by 8 Wickets to Complete 3-0 Whitewash












