Real Chairman Nab Imran Khan Hain - Maryam Nawaz
Posted By: Abid on 09-06-2021 | 06:54:29Category: Political Videos, Newsاسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان چیئرمین نیب ہیں، ایک کو ہٹا دیں ایک کو لگا دیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی اتنی بڑی گواہی آئی ہے، آزادانہ انکوائری ہونی چاہیے، یہ ایک جج کا معاملہ نہیں عدلیہ کو سمجھنا چاہیے، کل وہ سب جج کٹہرے میں کھڑے ہوں گے جو آج کیس سن رہے ہیں، عدلیہ کو ایسے اقدامات کرنے چاہئے کہ کسی بھی جج سے کوئی غلط فیصلہ نہ لے سکے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں کوئی اختلاف نہیں اس میں شامل تمام جماعتیں ایک پیج پر ہیں، اور سب کا وہی مؤقف ہے جو نواز شریف کا ہے، ہاں پیپلزپارٹی پی ڈی ایم میں شامل نہیں۔
لیگی رہنما نے کہا کہ اصل میں چیئرمین نیب تو عمران خان ہیں، وہ جو کو چاہیں عہدے سے ہٹا دیں، اور جس کو چاہیں لگا دیں، جو بھی عمران خان کا آلہ کار بنا ہوا ہے جس طرح چیئرمین نیب ہیں تو یہ ان کو بھگتنا پڑے گا، احتساب اس کا بھی ہو گا جو آلہ کار بنے گا۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











