Top Rated Posts ....
Search

Money given to Sindh goes out through money laundering - Fawad Chaudhry

Posted By: Akbar on 15-06-2021 | 10:03:11Category: Political Videos, News


اسلام آباد: وفاقی وزیرفواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سندھ کو جو پیسہ دیتے ہیں وہ منی لانڈرنگ کے ذریعے باہر جاتا ہے،

وفاقی وزیربرائے اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کابینہ اجلاس میں بریفنگ میں کہا کہ سندھ میں جانے والے پیسے کی منی لانڈرنگ کی جاتی ہے، وفاق سے صوبوں کواربوں روپے جاتے ہیں، دبئی، کینیڈا اورفرانس سے منظم طریقے سے پیسہ باہرجاتا ہے اورلوگ کہتے ہیں کراچی کواس کا حق نہیں مل رہا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کو اتنا پیسہ دیتے ہیں اس کے باوجود کراچی کے نالوں کی صفائی کے لیے پیسہ وفاق کو دینا پڑتا ہے جب کہ نواب شاہ، لاڑکانہ اورسندھ کے دیگرشہروں کا بھی برا حال ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ کارٹن ہوٹل، جمشید کوارٹروفاقی پراپرٹی ہے جس کی نیلامی کی جائے گی، والٹن ایئرپورٹ کی زمین 42 فیصد ایئرپورٹ کوباقی 58 فیصد پنجاب حکومت کو ملے گی۔
وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ موجودہ دورکی ایسٹ انڈیا کمپنی ہے، شہبازشریف کیسزکی روزانہ کی بنیادپرسماعت ہونی چاہیے، ایف آئی اے نے شہبازشریف کوچارسوالات بھجوائے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ گوالمنڈی میں پٹھوگرم کھیلنے والے اب لندن میں پولودیکھتے ہیں، جن کی ساری لیڈرشپ لندن میں بیٹھی وہ باہربیٹھے پاکستانیوں کوووٹ دینے کے حق میں نہیں۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشین ہماری پہلی ترجیح ہے، اگلے ضمنی الیکشن میں ای وی ایمزاسعتمال کرنے کی کوشش کریں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کورونا کی موجودہ صورتحال میں سینما 30 جون تک کھل سکتے ہیں،سینما کھولنے کا حتمی فیصلہ این سی اوسی کرے گی۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Petrol Prices Increased In Pakistan?

Petrol Prices Increased In Pakistan?

Views 26 | 24-04-2024
Israeli Atrocities On Palestinians

Israeli Atrocities On Palestinians

Views 23 | 25-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.