The world record for the longest arms and legs, in the name of an Egyptian sibling
Posted By: Zaheer Khan baba on 24-06-2021 | 03:54:54Category: Political Videos, Newsقاہرہ: ہدیٰ شحاتہ اور محمد شحاتہ نامی مصری بہن بھائی نے دنیا میں سب سے لمبے ہاتھوں اور پیروں سمیت پانچ عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے ہیں جس کی تصدیق گنیز ورلڈ ریکارڈ نے بھی کردی ہے۔
خبروں کے مطابق ان دونوں بہن بھائی کا مجموعی قد 13 فٹ 7 انچ ہے، جو تقریباً کسی ڈبل ڈیکر بس جتنا ہے۔

34 سالہ محمد شحاتہ کے بائیں ہاتھ (ہتھیلی اور انگلیوں) کی لمبائی 12.32 انچ ہے جبکہ ان کے بازوؤں کا مجموعی پھیلاؤ 8 فٹ 2.5 انچ معلوم کیا گیا ہے (جس میں ان کے سینے کی چوڑائی بھی شامل ہے)۔

اس بنیاد پر محمد شحاتہ کو بالترتیب ’’سب سے بڑے مردانہ ہاتھ‘‘ اور ’’طویل ترین مردانہ بازوؤں‘‘ کے دو عالمی ریکارڈز سے نوازا گیا ہے۔
دوسری جانب گنیز ورلڈ ریکارڈ نے تصدیق کے بعد ان کی بہن، 30 سالہ ہدیٰ شحاتہ کو تین عالمی ریکارڈز کا اہل قرار دیا ہے:
ان کا دایاں پیر 1 فٹ 1.02 انچ لمبا ہے جو کسی بھی خاتون کا سب سے لمبا پیر ہے؛
ان کا بایاں ہاتھ (ہتھیلی سے انگلیوں تک) 9.56 انچ لمبا ہے جو کسی بھی خاتون کا سب سے لمبا ہاتھ ہے؛ اور
ان کے بازوؤں کا مجموعی پھیلاؤ 7 فٹ 8.4 انچ ہے جو کسی بھی خاتون میں بازوؤں کا سب سے زیادہ پھیلاؤ ہے۔

یہ دونوں بہن بھائی مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے نواحی علاقے میں اپنی والدہ کے ساتھ رہتے ہیں۔
مقامی ڈاکٹروں کا خیال ہے کہ شاید ان کے پچوٹری غدود میں کوئی غیر سرطانی رسولی (بینائن ٹیومر) ہے جس کی وجہ سے یہ غدود زیادہ مقدار میں افزائشی ہارمونز خارج کررہے ہیں؛ نتیجتاً یہ بہن بھائی اپنے قد و قامت میں دوسرے لوگوں سے بہت بڑے ہیں۔
ہدیٰ شحاتہ نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کے نمائندے کو بتایا کہ 12 سال کی عمر تک وہ اور ان کے بھائی، دونوں ہی عام بچوں کی طرح تھے لیکن اس کے بعد ان کا قد بہت تیزی سے بڑھنے لگا۔
اگرچہ یہ دونوں بہن بھائی پختہ عمر کو پہنچ چکے ہیں لیکن پھر بھی ان کے قد میں اضافہ جاری ہے جو ان کی صحت اور زندگی کےلیے خطرناک بھی ثابت ہوسکتا ہے۔
لہٰذا انہیں جلد از جلد آپریشن کروانا ہوگا تاکہ پچوٹری گلینڈز سے افزائشی ہارمونز کا غیرمعمولی اخراج روکا جاسکے۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











