Hospitals Mein Corona Ke Mareez... Asad Umar
Posted By: Akram Khan on 02-09-2021 | 06:45:29Category: Political Videos, Newsاسپتالوں میں کورونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، اسد عمر
اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبندی اور سربراہ این سی او سی اسد عمر کہتے ہیں کہ اس وقت اسپتالوں میں کورونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد بلند ترین سطح پر ہے۔
اپنی ٹوئٹ میں اسد عمر نے کہا کہ عالمی سطح پر مشاہدہ کیا گیا ہے کورونا وائرس کا بھارتی ڈیلٹا ویرینٹ تیزی سے پھیلتا ہے، پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی یہ قسم تیزی سے پھیل رہی ہے، اس وقت ملک کے اسپتالوں میں کورونا مریضوں کی تعداد بلند ترین سطح پر ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اس وقت اسپتالوں میں کورونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد بلند ترین سطح پر ہے، کورونا کی بھارتی قسم کے پھیلاؤ سے اسپتالوں پر بوجھ بڑھ سکتا ہے، شہری کورونا سے بچاؤ کے لیے ایس او پیز پرعمل کریں اور ویکسین لگوائیں۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











