The atmosphere in Quetta resounded with explosions
Posted By: Ahmed Ali on 05-09-2021 | 03:29:36Category: Political Videos, Newsکوئٹہ کی فضائیں دھماکے سے گونج اٹھیں،3جاں بحق ، متعدد زخمی
کوئٹہ کے علاقے مستونگ روڈ پر زور دار دھماکہ،بتایا جاتا ہےکہ دھماکہ خود کش تھا،دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق مستونگ روڈ پر ہونیوالا خود کش دھماکہ فورسز کی گاڑی پر کیا گیا،پولیس کے مطابق خودکش بمبار موٹر سائیکل پر سوار تھا جبکہ فورسسز کی گاڑی ہزارہ قبیلے سے تعلق رکھنے والے افراد کو سیکورٹی دے رہی تھی،حملہ آور کا سراور دیگر اعضاء قبضے میں لےلئے گئے ہیں ۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں،خود کش دھماکے میں 3افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے جبکہ 20افراد زخمی ہوئےجنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا اور لاشوں کو بھی شیخ زیدہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ سکیورٹی فورسز نے دھماکے کی جگہ کا گھیرائو کر کے ناکہ بندی کر دی، ڈی آئی جی کوئٹہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس نے بتایاہے کہ خودکش حملہ آور کا نشانہ پولیس اہلکار تھے،انہوں نے یہ بھی بتایا کہ دھماکا خودکش تھا، تاحال کسی تنظیم نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











