9 Saala Bache Se 3 Darindon Ki Zayadati
Posted By: Ahmed Ali on 05-09-2021 | 11:49:36Category: Political Videos, Newsمظفر گڑھ میں 9 سالہ بچے سے تین اوباش نوجوانوں کی اجتماعی زیادتی
مظفر گڑھ: چوک سرور شہید میں 9 سالہ بچے کو 3 اوباش نوجوانوں نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔
پولیس کے مطابق مظفرگڑھ کے علاقے چوک سرور شہید میں تین اوباشوں نے 9 سالہ بچے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا، متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ بچے کے والد نے پولیس کو بیان دیا کہ میرا 9 سالہ بیٹا شیراز گھر سے باہر کھیلنے گیا تھا، کہ علاقے کے رہائشی 3 اوباش نوجوان اسے اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے اور تینوں نے بچے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
تھانہ سرور شہید پولیس نے 3 نامزد ملزمان کے خلاف بد اخلاقی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کر دیے، جب کہ بچے کو طبی معائنہ کرانے کیلے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











