Gujarat rape victim killed, CM issues notice
Posted By: Baba Khan on 05-09-2021 | 11:50:56Category: Political Videos, Newsگجرات میں زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی جاں بحق، وزیراعلیٰ کا نوٹس
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اجتماعی زیادتی کے بعد لڑکی کے جاں بحق ہونے کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔
پنجاب کے ضلع گجرات میں نوجوان لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی گئی، جس کے بعد لڑکی جاں بحق ہوگئی، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کرلی، اور واقعہ میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دے دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ افسوسناک واقعے میں ملوث ملزمان کو قانون کی گرفت میں لاکر مزید کارروائی کی جائے، اور متاثرہ خاندان کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی ہدایت پر ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











