The Taliban may ban women from participating in other sports, including cricket
Posted By: Ahmed Ali on 09-09-2021 | 08:17:19Category: Political Videos, Newsخواتین کے کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں میں حصہ لینے پر پابندی لگا سکتے ہیں، طالبان
کابل: طالبان نے خواتین کے کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں میں حصہ لینے پر پابندی لگانے کا عندیہ دیا ہے۔
آسٹریلوی میڈیا سے بات کرتے ہوئے افغان ثقافتی کمیشن کے نائب سربراہ احمد اللہ واثق کا کہنا تھا کہ خواتین کے کرکٹ اور دوسرے کھیلوں میں حصہ لینے پر پابندی لگا سکتے ہیں کیوں کہ ضروری نہیں کہ خواتین کرکٹ کھیلیں، کرکٹ میں ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جہاں جسم اور چہرہ نہ چھپایا جاسکتا ہوں اور اسلام ایسے لباس کی اجازت نہیں دیتا جس سے بے پردگی ہو۔
دوسری جانب آئی سی سی نے افغانستان میں ویمن کرکٹ کی اجازت نہ دینے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کی بدلتی صورتحال پر گہری نظر ہے تاہم افغانستان میں ویمن کرکٹ کی اجازت ہونی چاہیے۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











