Khan Saab Aksariyat Kho Chukay... Bilawal Bhutto
Posted By: Kabir Khan on 10-09-2021 | 15:41:45Category: Political Videos, Newsخان صاحب اکثریت کھوچکے، یہ اقلیت کی حکومت ہے، بلاول بھٹو
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خان صاحب اکثریت کھوچکے، یہ اقلیت کی حکومت ہے۔رحیم یار خان میں خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ نے پاکستان کے ہر شہری کو تکلیف میں ڈالا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کٹھ پتلی وزیراعظم نے ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا تھا، خان صاحب اپنی اکثریت کھوچکے ہیں، یہ اقلیت کی حکومت ہے۔ پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ ہمارے دور میں عالمی مالیاتی بحران آیا لیکن ہم نے عوام کو لاوارث نہیں چھوڑا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے باوجود ہم نے اپنے دور میں مزدور کی تنخواہوں میں اضافہ کیا، پی پی کے دور میں غریبوں کیلئے بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا گیا۔بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ دوستوں سے مطالبہ ہے عدم اعتماد لائیں عثمان بزدار کو ہٹائیں، اگر آپ عدم اعتماد نہیں لاتے تو پھراستعفیٰ دے دیں اور اسمبلی چھوڑیں۔انہوں نے کہا کہ ہم دوستوں سے مطالبہ کریں گے کہ وہ عمران خان کے خلاف عدم اعتماد لائیں اور وزیراعظم کو ہٹادیں، پیپلز پارٹی ہی جنوبی پنجاب کو صوبہ بنائے گی۔

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.












