Denmark became the first European country... Covid
Posted By: Arshad on 11-09-2021 | 05:00:22Category: Political Videos, Newsکوپن ہیگن: عالمی وبا کووڈ سے متعلق بندشیں ختم کرنے پرڈنمارک یورپ کا پہلا ملک بن گیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈنمارک یورپ کا واحد پہلا ملک بن گیا ہے جہاں کورونا وبا سے متعلق کوئی پابندی اب نافذالعمل نہیں ہے۔ ملک میں 70 فیصد سے زائد آبادی کی ویکسینیشن مکمل ہوگئی ہے اورکووڈ کیسزرپورٹ نہیں ہورہے تاہم عالمی ادارہ صحت نے متنبہ کیا ہے کہ صرف ویکسین لگوانے سے وبا ختم نہیں ہوگی۔
پابندیان ختم ہونے کے بعد ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں ایک کنسرٹ میں 50 ہزارافراد شریک ہوں گے جو کہ وبا کے دوران یورپ میں اس طرح کا پہلا کانسرٹ ہوگا۔
وزیرصحت میگنش ہوئینکوکا کہنا تھا کہ کورونا کے بعد روزمرہ کی زندگی معمول پرآرہی ہے جس کا مطلب یہ نہیں کہ کوئی خطرات نہیں ہوں گے۔
اس سے قبل آئس لینڈ نے کورونا کی پابندیاں ختم کردی تھیں تاہم کورونا کے کیسزمیں دوبارہ اضافے کے بعد پابندیاں دوبارہ لگا دی گئی تھیں۔

Is good news coming to Neelam Munir's house? Viral video creates a stir
PPP walks out of budget session, decides to boycott
Hania Aamir's new video on Asim Azhar's song goes viral on social media
In the budget, we worked for exports and tax system, says Finance Minister
Another increase in the price of gold, how high did it reach per tola?
Expansion of financial facilities in Pakistan, a new journey of public prosperity and economic development












