Decision to start corona vaccination for 15 year old children
Posted By: Baba Khan on 11-09-2021 | 07:27:02Category: Political Videos, Newsپندرہ سال عمر کے بچوں کی کورونا ویکسینیشن شروع کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پندرہ سال عمر کے بچوں کی بھی کورونا ویکسینیشن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع وزارت صحت کے مطابق 15 تا 18 سال والوں کی ویکسینیشن کا آغاز 13 ستمبر سے ہوگا۔ اس عمر کے بچوں کو فائزر کورونا ویکسین لگائی جائے گی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے 15 تا 18 سال والوں کی ویکسینیشن کی منظوری دیدی ہے۔ اس عمر کے بچوں کی ویکسینیشن کیلئے ب فارم کا استعمال ہوگا۔ اس وقت ملک بھر میں 17 تا 18 سالہ افراد کی کورونا ویکسینیشن جاری ہے۔
واضح رہے کہ ملک میں کورونا کی چوتھی لہر میں مثبت کیسز کی شرح ڈیڑھ ماہ بعد 6 فیصد سے کم ہوگئی ہے۔ 10 ستمبر کو کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.50 فیصد رہی جبکہ 23 جولائی کو یہ شرح 4.89 فیصد تھی۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











