Ilaaj Keliye Bharat Jaane Waale 3 Afghan Shehri
Posted By: Ahmed Ali on 12-09-2021 | 00:35:27Category: Political Videos, Newsعلاج کیلئے بھارت جانے والے 3 افغان شہریوں کی میتیں پاکستان پہنچا دی گئیں
لاہور: بھارت سے 3 افغان شہریوں کی میتیں واہگہ بارڈرکے راستے لاہورلائی گئی ہیں یہاں سے انہیں طورخم بارڈرکے راستے افغانستان روانہ کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوزکوموصول ہونیوالی دستاویزات اورمعلومات کے مطابق تین افغان شہری جن میں دو خواتین اورایک مردشامل ہے بھارت میں علاج کی غرض سے گئے تھے تاہم وہاں ان کا علاج کامیاب نہیں ہوسکا اوروہ انتقال کرگئے۔
بھارت میں وفات پانیوالے افغان شہریوں کے رشتہ داروں نےپاکستانی ہائی کمیشن نیودہلی کودرخواست دی تھی کہ انہیں اپنے پیاروں کی میتیں پاکستان کے راستے افغانستان لے جانے کی اجازت دی جائے.
بھارت میں وفات پانیوالے افغان شہریوں میں نسرین شیرازی، عائشہ اور محمداقبال گلاب شامل ہیں، پاکستانی حکام نے خیرسگالی جذبے کے تحت میتیں واہگہ بارڈرکے راستے پاکستان اوریہاں سے طورخم بارڈرکے راستے افغانستان لے جانے کی اجازت دی ہے، پاکستانی حکام کی طرف سے نسرین شیرازی کی میت لانے کے لئے ان کے شوہراوربیٹی کوویزاجاری کیاگیاہے۔
اسی طرح متوفیہ عائشہ کے بیٹے عصمت اللہ سمیت انکے بھائی اوربھتیجے کوویزاجاری کیاگیاہے، متوفی محمداقبال کے بھائی، بہن،ایک چچا اورکزن کوویزے جاری کئے گئے ہیں، یہ خاندان دبئی سے اپنے رشتہ دارمحمداقبال گلاب کا علاج کروانے بھارت گیاتھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔
محمداقبال کی میت توہفتے کی دوپہرکوہی بھارت سے واہگہ بارڈرپہنچادی گئی تھی تاہم دونوں افغان خواتین کی میتیں کافی تاخیرسے لائی گئیں، وزارت داخلہ کی ہدایت پرمیتیں پاکستان لانے کے لئے واہگہ بارڈرخصوصی طورپرکھولاگیاتھا، ایدھی فاؤنڈیشن کی طرف سے میتیں وصول کرنے کے لئے ایمبولینسیں واہگہ بارڈربھیجی گئیں۔

Is good news coming to Neelam Munir's house? Viral video creates a stir
PPP walks out of budget session, decides to boycott
Hania Aamir's new video on Asim Azhar's song goes viral on social media
In the budget, we worked for exports and tax system, says Finance Minister
Another increase in the price of gold, how high did it reach per tola?
Expansion of financial facilities in Pakistan, a new journey of public prosperity and economic development












