Former national hockey team player dies
Posted By: Baba Khan on 12-09-2021 | 05:09:24Category: Political Videos, Newsقومی ہاکی ٹیم کے سابق کھلاڑی انتقال کرگئے
پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق مایہ ناز کھلاڑی اولمپیئن جہانگیر بٹ انتقال کرگئے۔
ترجمان پی ایچ ایف کے مطابق 78 سالہ اولمپیئن جہانگیر بٹ نے 1968 کے میکسیکو اولمپکس میں پاکستان کا پرچم بلند کر کے گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔
جہانگیر بٹ نے پاکستان کی جانب سے 2 اولمپکس میں حصہ لیا، 1968 میکسیکو اولمپکس میں گولڈ میڈل جبکہ 1972 میونخ اولمپکس میں سلور میڈل حاصل کیا۔
جہانگیر بٹ مرحوم نے 1966 ایشین گیمز بینکاک میں پاکستان کے لئے سلور میڈل اور 1970 میں بینکاک میں منعقد ہونے والی ایشین گیمز میں پاکستان کے لئے گولڈ میڈل جیتا جبکہ اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں محکمہ پاکستان کسٹمز کے ساتھ منسلک رہے اور بطور سپرنٹنڈنٹ کسٹمز ریٹائر ہوئے۔
اولمپیئن جہانگیربٹ کے انتقال پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر برگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر اور سیکرٹری جنرل آصف باجوہ نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ کو صبرجمیل عطا فرمائے۔

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.












