Decision reserved on petition against corona vaccination
Posted By: Arshad on 14-09-2021 | 06:08:55Category: Political Videos, Newsزبردستی کورونا ویکسین لگانے کے خلاف درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد ہائی کورٹ نے زبردستی کورونا ویکسین لگانے کے خلاف درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے درخواست کی سماعت کی۔
درخواست گزار جیوریسٹ فاؤنڈیشن کے وکیل ریاض حنیف راہی ایڈوکیٹ عدالت کے سامنے پیش ہوئے اور کہا کہ ویکسین نہ لگوانے کے خلاف بہت ساری پابندیاں لگانے کا کہا گیا ہے، غریب اور مزدور طبقہ کے لوگ کوویڈ سے ڈرتے ہی نہیں، لوگوں نے ویکسین لگوائی ہیں اور ابھی بھی وہ کورونا سے متاثر ہورہے ہیں، یہ عدالت بھی کورونا کی وجہ سے ایک ہفتے تک بند رہی، زبردستی ویکسینیشن سے لوگوں کے بنیادی حقوق متاثر ہورہے ہیں، زبردستی ویکسین لگانا انسانی حقوق اور اسلامی روایات کے خلاف ہے۔
عدالت نے دلائل مکمل کرنے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

Is good news coming to Neelam Munir's house? Viral video creates a stir
PPP walks out of budget session, decides to boycott
Hania Aamir's new video on Asim Azhar's song goes viral on social media
In the budget, we worked for exports and tax system, says Finance Minister
Another increase in the price of gold, how high did it reach per tola?
Expansion of financial facilities in Pakistan, a new journey of public prosperity and economic development












