EU announces millions of euros in additional aid for Afghans
Posted By: Ahmed Ali on 15-09-2021 | 09:20:38Category: Political Videos, Newsیورپی یونین کا افغان شہریوں کیلیے کروڑوں یورو اضافی امداد کا اعلان
برسلز: یورپی یونین نے افغانستان میں قحط اور انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے مالی امداد میں 10 کروڑ یورو اضافے کا اعلان کیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی یونین کی سربراہ اورسلا وان ڈیر لین کہا ہے کہ 27 ملکوں کا اتحاد افغان شہریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر افغان شہریوں کی مدد کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
اس موقع پر یورپی یونین کی سربراہ نے مزید کہا کہ افغانستان میں قحط، ادویہ کی کمی اور پانی کی عدم فراہمی کو محسوس کرتے ہوئے 10 کروڑ یورو اضافی امدا کا اعلان کرتے ہیں۔
یورپی یونین کی جانب سے افغان شہریوں کی مالی امداد میں اضافے کا اعلان اُس وقت کیا گیا ہے جب گزشتہ روز ہی امارت اسلامیہ افغانستان کے وزیر خارجہ مولوی امیر اللہ متقی نے پریس کانفرنس میں عالمی برادری کو مالی امداد کے شفاف طریقے سے درست استعمال کی یقین دہانی کرائی تھی۔
قبل ازیں یورپی یونین نے طالبان کی حکومت کو تسلیم نہ کرنے کا عندیہ دیا تھا اور کابل پر طالبان کے کنٹرول بعد افغانستان میں جاری ترقیاتی کاموں کے لیے فنڈ کو منجمد کردیا تھا۔
یورپی یونی کی سربراہ نے ترقیاتی فنڈ کی بحالی پر کوئی تبصرہ نہیں کیا تاہم انھوں نے واضح کیا کہ یہ امداد صرف غذائی قلت اور انسانی بحران کے خطرات کو ٹالنے کے لیے اُٹھائے گئے اقدامات میں استعمال ہوگی۔

Is good news coming to Neelam Munir's house? Viral video creates a stir
PPP walks out of budget session, decides to boycott
Hania Aamir's new video on Asim Azhar's song goes viral on social media
In the budget, we worked for exports and tax system, says Finance Minister
Another increase in the price of gold, how high did it reach per tola?
Expansion of financial facilities in Pakistan, a new journey of public prosperity and economic development












