Boom Boom Afridi's loving message on Ajwa's birthday
Posted By: Akram Khan on 15-09-2021 | 15:10:33Category: Political Videos, Newsبوم بوم آفریدی کا اجوہ کی سالگرہ پرمحبت بھرا پیغام
سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کئی مواقع پر قو می کرکٹ ٹیم کو بحران سے نکالا۔ان کی شاندار بلے بازی اور گیندبازی نے ٹیم کو کئی میچ جتوائے۔انہوں نے اپنی تیسری بیٹی کی سالگرہ کے موقع پر اس کے لیے محبت بھرا پیغام جاری کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی نے اپنی بیٹی اجوہ کی تصویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے اس کے لیے خوب صورت تہنیتی پیغام بھی لکھا۔
سابق کپتان نے انسٹاگرام پر اپنی صاحبزادی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آج میری تیسری بیٹی کی سالگرہ کا دن ہے جو کہ میری آنکھوں کا تارا ہے۔ آج اپنی بیٹی کے ساتھ اس سپیشل دن کو زبردست انداز میں منایا ۔شاہد آفریدی نے اپنی بیٹی کو دعا دیتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ تمہیں ہمیشہ خوشیاں نصیب کرے اور تمہارے لیے محبت کا رشتہ ہر وقت قائم رہے۔

Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
TikToker Maryam passes away - Breaking News
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News
Hardik Pandya returns for SA T20Is; Shubman Gill picked subject to fitness











