After New Zealand, the visit of English team to Pakistan is also doubtful
Posted By: Zaheer Khan on 17-09-2021 | 10:43:27Category: Political Videos, Newsنیوز ی لینڈ کے بعد انگلش ٹیم کا دورہ پاکستان بھی مشکوک
برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے فیصلے کے بعد انگلش ٹیم کا دورۂ پاکستان بھی مشکوک ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شیڈول کے مطابق انگلینڈ کی مینز اور ویمن ٹیمیں 9 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچیں گی، مینز ٹیم کی قیادت اوئن مورگن اور ویمن ٹیم کی قیادت ہیتھر نائٹ کریں گی۔انگلینڈ کی ٹیم راولپنڈی میں13 اور 14 اکتوبر کو دو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے ہیں ،جس کے بعد انگلش ٹیم 15 اکتوبر کو اسلام آباد سے دبئی روانہ ہوجائے گی جبکہ ویمن کرکٹ ٹیم 3 ون ڈے میچز کے لیے 21 اکتوبر تک اسلام آباد میں رہے گی۔ انگلینڈ اور پاکستان کے تمام میچ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہونا تھے تاہم آپریشنل اور لاجسٹک وجوہات کی بنیاد پر میچ راولپنڈی منتقل کئے گئے ۔ یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر دورۂ پاکستان ختم کر دیا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ نے آج بتایا ہے کہ انہیں کوئی سیکیورٹی الرٹ موصول ہوا ہے جس کے بعد انہوں نے یک طرفہ طور پر سیریز منسوخ کر دی ہے۔ دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی وزیرِ اعظم کو سیکیورٹی کی یقین دہانی بھی کرائی اس کے باوجود دورہ منسوخ کردیا گیا۔

Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
TikToker Maryam passes away - Breaking News
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News
Hardik Pandya returns for SA T20Is; Shubman Gill picked subject to fitness











