Karachi Kab Doobne Waala Hai?... Breaking News
Posted By: Ali on 02-11-2021 | 04:06:50Category: Political Videos, Newsکراچی شہر ڈوبنے کا خدشہ؟ ماہرین نے خطرناک پیش گوئی کردی
محکمہ موسمیات کے ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث کراچی شہر ڈوبنے کا خدشہ ہے۔
ماہرین موسمیات کے مطابق پاکستان آٹھواں ملک ہے، جسے موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرات کا سب سے زیادہ سامنا ہے اور 2060 تک کراچی مکمل طور پر زیر آب آ سکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق رواں سال کراچی کا درجہ حرارت 74 سال میں سب سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔
2030 تک ساحلی طوفانوں اور سطح سمندر بلند ہونے کی وجہ سے عمارتوں کو پہنچنے والے نقصان میں دس گنا اضافہ ہو جائے گا۔
ماہرین کے مطابق بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کی وجہ سے 2100 تک ہندوکش اور ہمالیہ کے گلیشرز 36 فیصد پگھل جائیں گے۔
دوسری جانب برطانوی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ 26 پاکستانی کمپنیوں کو اپنی فضائی آلودگی 2030 تک نصف کرنے پر آمادہ کیا ہے جب کہ 28 پاکستانی کمپنیوں نےاپنی فضائی آلودگی 2050 تک صفر پر لانے کاعزم کیا ہے۔

Hania Aamir's new video on Asim Azhar's song goes viral on social media
Is good news coming to Neelam Munir's house? Viral video creates a stir
PPP walks out of budget session, decides to boycott
In the budget, we worked for exports and tax system, says Finance Minister
Expansion of financial facilities in Pakistan, a new journey of public prosperity and economic development
Another increase in the price of gold, how high did it reach per tola?












