Ready to talk to everyone for transparent elections - Barrister Gohar
Posted By: Amjad on 25-01-2024 | 11:32:38Category: Political Videos, Newsشفاف الیکشن کے لئے سب سے بات کرنے کو تیار ہیں: بیرسٹرگوہر
پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے شفاف الیکشن کے لئے سب سے بات کرنے کو تیار ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر گوہر علی خان نے وائس آف امریکا کو انٹرویو میں کہا کہ بس بہت ہوا مخالفین اب ہمارے لئے آسانیاں پیدا کردیں، کلیش آف ٹائٹنز اب ختم ہونا چاہئے، سیز فائر ہونا چاہیے۔ بیرسٹرگوہر کا کہنا تھا کہ شفاف الیکشن کے لئے سب سے بات کرنے کو تیار ہیں، پی ٹی آئی نے 800 سے زائد آزاد امیدوار وں کو میدان میں اتارا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسی ایک پارٹی کو تنہا کرنے سے جمہوریت کو نقصان ہوگا، نو مئی واقعے پر عام معافی نہیں چاہتا سزا دینی بھی ہے تو ہمارے خدشات کو مدنظر رکھا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مائنس بانی پی ٹی آئی کسی صورت ممکن نہیں، بلے کو بچانے کے لئے بانی پی ٹی آئی نے چیئرمین کا عہدہ چھوڑا، سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ آئے گا تو نظر ثانی کی اپیل دائر کریں گے۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











