230 more cases of pneumonia have been reported in Punjab, bringing the total to 7963
Posted By: Amjad on 25-01-2024 | 11:34:15Category: Political Videos, Newsپنجاب میں نمونیہ کے مزید 230 کیس رپورٹ،تعداد 7963 ہوگئی
سموگ اور خشک سردی نمونیہ کیسز میں اضافہ جاری ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب میں نمونیہ کے مزید 230 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 135 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،لاہور میں مجموعی کیسز کی تعداد 1290 جبکہ پنجاب میں مجموعی طور پر 7963 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب میں نمونیہ سے 7 بچے جاں بحق ہوئے جبکہ لاہور میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔نمونیہ سے جاں بحق بچوں کی مجموعی تعداد 179 تک پہنچ گئی ہے۔لاہور کے ہسپتالوں میں نمونیہ ،چیسٹ انفیکشن اور وائرل انفیکشن کے سیکڑوں بچے زیر علاج ہے،چلڈرن ہسپتال میں 58 سے زائد بچے زیر علاج ہیں جبکہ جناح ہسپتال، سروسز، جنرل اور گنگا رام ہسپتال میں بھی بچے زیر علاج ہیں۔عام مارکیٹ میں نمونیہ ویکسین اور ادویات عدم دستیابی سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے . ڈائریکٹر سی ڈی سی ڈاکٹر یداللہ کا کہنا ہے کہ بچوں کو حفاظتی ٹیکوں کا کورس ضرور مکمل کروائیں.

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











