Clashes in North and South Waziristan, 12 Khawarij killed, 6 young men martyred
Posted By: asar on 21-09-2024 | 14:50:56Category: Political Videos, Newsشمالی اور جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں سے جھڑپوں کے دوران 12 خوارج ہلاک جبکہ 6 جوان شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپوں کے 2 واقعات ہوئے، 19 ستمبر کو پاک افغان سرحد پر 7 دہشت گردوں کی نقل و حرکت دیکھی گئی، دہشت گردوں کا گروپ پاکستان میں دراندازی کی کوشش کر رہا تھا، سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں ان دہشت گردوں کا سراغ لگایا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز نے خوارجیوں کو مؤثر انداز میں گھیر لیا تھا اور تمام 7 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا، دہشتگردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاک فوج کے 6 بہادر سپوت بھی بہادری سے لڑتے ہوئے وطن پر قربان ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دوسرا واقعہ جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا میں پیش آیا، دہشت گردوں کے گروپ نے لدھا میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا، سکیورٹی فورسز نے مقابلہ کرتے ہوئے 5 خوارجیوں کو ہلاک کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں ہتھیار، دھماکا خیز مواد اور گولیاں برآمد کر لی گئیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں خوارجیوں کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز نے ملک میں دہشت گردی ختم کرنے کا عزم کر رکھا ہے، بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔

Israel launches airstrikes on Lebanon, killing 6
UN Security Council passes resolution to stop Iran's attacks on neighboring countries
Possible date of Eid-ul-Fitr revealed in Pakistan
Iran continues missile attacks on Israel, injuring more than 200 Israelis
Father was martyred while reciting the Holy Quran on the 10th of Ramadan, Iranian Supreme Leader Mojtaba Khamenei
Eid holidays announced in another Gulf country












