Chief Minister of Khyber Pakhtunkhwa issued non-bailable warrant
Posted By: yara on 21-09-2024 | 14:51:57Category: Political Videos, Newsاسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے خیبر پختون خوا کے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور اور واثق قیوم عباسی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کر دیے۔ عدالت نے راجہ راشد حفیظ اور عامر محمود کیانی کے بھی ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں جبکہ عمر تنویر بٹ کو مسلسل غیر حاضری پر اشتہاری قرار دے دیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں پر دہشت گردی کی دفعات کے تحت تھانہ آئی 9 میں مقدمہ درج ہے۔ علی امین گنڈاپور کی جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں درخواستِ ضمانت بھی خارج کردی گئی۔ علاوہ ازیں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج طاہر عباس سِپرا نے فیصل جاوید کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی اور سماعت 3 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ علی امین گنڈاپور کی جانب سےحاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی عدالت میں جمع کرادی گئی ہے۔ پراسیکیوٹر راجہ نوید نے کہا کہ عدالت ملزم کا کنڈکٹ دیکھ لے، مسلسل خلاف ورزی ہو رہی ہے۔جج طاہر عباس سِپرا نے کہا کہ پچھلی مرتبہ حاضری سے معافی کی درخواست دی تھی جبکہ جلسے میں طبیعت ٹھیک تھی۔عدالت میں وکیل ظہور الحسن نے کہا کہ عدالت آج استثنیٰ کی درخواست منظور کرے، یقین دہانی کرواتا ہوں کہ علی امین گنڈا پور حاضر ہوں گے۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











