The scope of the war between Israel and the Lebanese resistance movement, Hezbollah, has expanded
Posted By: dagara on 22-09-2024 | 12:47:26Category: Political Videos, Newsاسرائیل اور لبنانی مزاحتی تحریک حزب اللّٰہ کے درمیان لڑائی کا دائرہ مزید پھیل گیا ہے۔
اسرائیلی جارحیت کے جواب میں حزب اللّٰہ نے نئے اور دور تک مار کرنے والے میزائلوں کا پہلی بار استعمال کیا ہے۔ حزب اللّٰہ کے مطابق وقفے وقفے سے 100 سے زائد راکٹ ساحلی شہر حیفا کی طرف داغے گئے ہیں۔
غزہ: والد کے بعد 3 بچے والدہ، دادا دادی سمیت اسرائیلی بمباری میں شہید ہوگئے
لبنان پر حملوں میں استعمال ہونے والے رمات ڈیوڈ ایئر بیس، اسرائیلی ٹیک کمپنی رفائیل کو نشانہ بنایا گیا۔ حیفا شہر میں کئی گھر اور گاڑیاں بھی ان راکٹوں کا نشانہ بنے ہیں۔
حزب اللّٰہ کا کہنا ہے کہ واکی ٹاکی اور پیجر حملوں پر یہ ابتدائی ردِعمل ہے۔
دوسری جانب اسرائیل نے دھمکی دی ہے کہ حزب اللّٰہ کو مزید سخت جواب دیا جائے گا۔ تازہ اطلاعات کے مطابق اسرائیل نے جنوبی لبنان پر پھر حملے شروع کردیے ہیں۔
جنگ پھیلنے کے خدشات پر امریکا نے اپنے تمام شہریوں کو لبنان چھوڑنے کی ہدایت کر دی ہے۔
سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ لبنان کو ایک اور غزہ نہیں بننے دیا جا سکتا، جنگ کو ہرصورت روکنا ہوگا۔

Solution to Yemen's Crisis - Ismail Baghaei's Major Statement
Experts Warn of the Growing Threat of Inhumane AI
KP CM Announces Long March, Will Lead It Himself - TTAP Assures PTI
Should New Provinces Be Created? Balochistan Chief Minister’s Major Statement
Hafiz Naeem-ur-Rehman’s Important Address in Islamabad
England Defeats Pakistan by 8 Wickets to Complete 3-0 Whitewash












