Clean and transparent elections should be held immediately, Maulana Abdul Ghafoor Hydari
Posted By: Jabba on 22-09-2024 | 12:49:02Category: Political Videos, Newsجمعیت علماء اسلام (جے یو آئی-ف) کے رہنما عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ حکمرانوں سے ملک نہیں چل پا رہا، یہ حکومت مزید نہیں چل سکتی، فوری طور پر صاف شفاف انتخابات کروائے جائیں۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ انتخابات میں کرپٹ لوگوں کو مسلط کیا جاتا ہے۔ حکومتی عہدیدار اعتراف کر چکے ہیں کہ حکومت نہیں چل رہی، آئین میں آرڈیننس کی کوئی اہمیت نہیں، اسے وقتی طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔
عبدالغفور حیدری نے کہا کہ طاقت کے ذریعے بلوچستان کا مسئلہ حل نہیں ہوسکتا، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سنجیدہ مطالبات کو دیکھ کر انہیں حل کیا جائے۔
رہنما جے یو آئی نے کہا کہ آئی ایم ایف کو پاکستانی حکمرانوں نے مسلط کیا ہے، مہنگائی میں کمی سے متعلق مسلسل جھوٹ بولا جا رہا ہے، ملکی معیشت کو بہتر بنانے کےلیے سب کو مل کر بیٹھنا ہوگا۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











