Justice Mansoor Ali Shah left without attending the Judges Committee meeting
Posted By: kara on 23-09-2024 | 13:12:06Category: Political Videos, Newsسپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کے تحت ججز کمیٹی کے اجلاس میں جسٹس منصور علی شاہ ججز کمیٹی میں شرکت کیے بغیر چلے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس امین الدین خان اجلاس میں شریک ہیں، جسٹس منصور علی شاہ نے ترمیمی آرڈیننس پر تحفظات کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ اجلاس کے ایجنڈے میں آرٹیکل 63 اے نظرثانی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کرنا شامل ہے۔
آرٹیکل 63 اے کی تشریح کا اکثریتی فیصلہ جسٹس منیب اختر نے تحریر کیا تھا جس کے مطابق پارٹی پالیسی کے خلاف رکن اسمبلی کا ووٹ شمار نہیں ہوگا، وہ نااہل بھی ہوجائے گا۔
ججز کمیٹی کے اجلاس میں ایک سال سے زائد عرصے سے زیر التواء مبینہ آڈیو لیکس کیس بھی شامل ہے، جس پر سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے حکم امتناع دیا تھا۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ (پریکٹس اینڈ پروسیجر) ایکٹ 2023 کے تحت قائم کمیٹی کا 19 ستمبر کو منعقد ہونے والا اجلاس مؤخر کر دیا گیا تھا۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











