Tosha Khana 2 case: PTI founder Bushra Bibi likely to be indicted on September 26
Posted By: badshas on 23-09-2024 | 13:14:42Category: Political Videos, Newsتوشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت غیر موثر قرار دے دی گئی، 26 ستمبر کو فردجرم عائد ہونے کا امکان ہے۔
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت ہوئی۔
ملزمان بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو چالان کی نقول دے دی گئیں، عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت غیر موثر قرار دے دی۔
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکیل سلمان صفدر نے نئی درخواست ضمانت جمع کرا دی۔
ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہا درخواست ضمانت نیب قوانین کے تحت دائر کی گئی تھیں اور توشہ خانہ ٹو کیس ایف آئی اے کو منتقل ہوچکا ہے۔
ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے مزید کہا کہ ایف آئی اے قوانین کے تحت یہ درخواست ضمانت نہیں بنتی۔ ملزمان یا تو دی گئی درخواست ضمانت میں ترمیم کریں یا پھر نئی درخواست دیں۔
ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکیل نے ابتدائی دلائل دیے۔
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر مزید سماعت 26 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











