Bidding for PIA privatization will be held on October 1, six parties will participate
Posted By: Akram Khan on 24-09-2024 | 13:14:31Category: Political Videos, Newsپاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری کیلئے بولی یکم اکتوبر کو ہوگی جس میں چھ پارٹیاں حصہ لیں گی۔
اس حوالے سے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس اسلام آباد میں فاروق ستار کی زیر صدارت ہوا۔
جس میں پی آئی اے اور روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری پر پیشرفت رپورٹ، زرعی ترقیاتی بینک اور اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان کی نجکاری پر بریفنگ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل تھی۔
اس موقع پر فاروق ستار نے کہا کہ باقی اداروں کی نسبت پی آئی اے کی نجکاری کا عمل تیزی سے آگے بڑھا۔
انھوں نے مزید کہا کہ یکم اکتوبر کو پی آئی اے کی بولی منعقد ہوگی۔ بولی اسلام آباد میں ہونی ہے، جسے لائیو دکھانے کا بھی اہتمام کیا جائے۔
انکا کہنا تھا کہ بولی میں 6 پارٹیاں شرکت کریں گی، کمیٹی ممبران بھی یہ عمل دیکھیں گے۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











