Top Rated Posts ....
Search

Appointment of next Chief Justice should be announced soon: PTI founder

Posted By: barad on 25-09-2024 | 13:22:56Category: Political Videos, News


بانیٔ پی ٹی آئی نے اگلے چیف جسٹس کی تقرری کا اعلان جلد کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگلے چیف جسٹس کی تقرری کا اعلان جلد کیا جائے، جسٹس منصور علی شاہ کو مکمل بیک کرتے ہیں۔

بانیٔ پی ٹی آئی نے کہا کہ آئینی عدالت کا مقصد سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی پاور کو ختم کرنا ہے، حکومت ساری عدلیہ کو تباہ کرنے پر لگی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن فراڈ کو کور کرنے کے لیے ان کو اپنے ججز چاہئیں، یہ چاہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کسی بھی طرح سے اوپر نہ آئے۔

بانیٔ پی ٹی آئی نے یہ بھی کہا کہ ہمیں کوئی بھی جلسہ نہیں کرنے دیا جا رہا، راولپنڈی میں جلسے کی اجازت نہ دی گئی تو احتجاج کریں گے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PTI Protest - Govt Strict Action

PTI Protest - Govt Strict Action

Views 26 | 06-10-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.