Another request for PTI's Minar Pakistan Jalsa
Posted By: Amjad adal on 25-09-2024 | 15:04:26Category: Political Videos, Newsپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے لاہور میں 5 اکتوبر کے جلسے کی ایک اور درخواست جمع کروادی ہے۔
پی ٹی آئی نے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) لاہور کو مینار پاکستان جلسے کےلیے نئی درخواست دے دی ہے۔
پارٹی کی خاتون رہنما عالیہ حمزہ نے وکیل سلمان ابوذر نیازی کے توسط سے درخواست ڈی سی آفس میں جمع کروائی ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے، پی ٹی آئی کو مینار پاکستان میں جلسہ کی اجازت دی جائے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کو 5 اکتوبر کو شام 5 سے رات 11 بجے تک جلسہ کی اجازت دی جائے۔
اس سے قبل گزشتہ روز پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کے سینئر نائب صدر نے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) لاہور کو مینار پاکستان پر جلسے کےلیے درخواست دی تھی۔
درخواست کے متن کے مطابق 5 اکتوبر 2024ء کو بانی پی ٹی آئی کی سالگرہ ہے، ہمیں اپنے لیڈر کا جنم دن منانے کی اجازت دی جائے، اس لیے مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت دی جائے۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











